اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے
مطابق، تہران میں مقیم لبنان کی امل تحریک کے
نمائندے صلاح فحص نے پیر 16 ستمبر کی شام کو
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
انھوں نے اس ملاقات میں وزیرخارجہ منتخب کئے جانے پرامل تحریک اور لبنانی پارلیمان کے اسپیکر نبیہ بری کی جانب سے سید عباس عراقچی کو مبارکباد پیش کی اور ان کے کامیابی کی دعا کی۔
سید عباس عراقچی نے اس ملاقات میں نبیہ بری کے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنا پرخلوص سلام پہنچانے کی اپیل کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کے خلاف غاصب صہیونی ریاست کی جنگ میں حزب اللہ کے ساتھ امل تحریک کے مجاہدین کی جانفشانی اور اس تحریک کی طرف سے فلسطین اور بالخصوص غزہ کے مظلوم عوام کی کو خراج تحسین پیش کیا۔
صلاح فحص نے اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے غاصب صہیونی ریاست کےخلاف مقاومت کی حمایت جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
110